Featuredپنجاب

محکمہ موسمیات نے آج شام بارش برسنے کی پیش گوئی کر دی

لاہور میں سورج اور بادلوں کے درمیان آنکھ مچولی کا سلسلہ جاری۔ٹھنڈی ہوائیں چلنے سے موسم خوشگوارہو گیا۔

محکمہ موسمیات نے آج شام بارش برسنے کی پیش گوئی کر دی جو 48 گھنٹوں تک وقفے وقفے سے جاری رہے گی۔

اُدھرکراچی میں آج بارش برسانے والا مغربی سسٹم کمزورہوجائے گا کل سے بارش کا کوئی امکان نظر نہیں آرہا۔محکمہ موسمیات نے رمضان کے دوسرے عشرے میں شدید گرمی کی بھی پیش گوئی کردی۔

پشاورمیں بارش،کے بعد جاتی سردی لوٹ آئی۔بارش سےموسم خوشگوارہوگیا۔درجہ حرارت پندرہ ڈگری سینٹی گریڈ تک کم ہوگیا۔

بلوچستان کےمختلف علاقوں میں بارشوں سےدو افراد جاں بحق جبکہ تین زخمی ہو گئے،گندم کی کھڑی فصل اوررابطہ سڑکوں کو بھی نقصان پہنچا ،سڑکوں پر کھڑے گندے پانی ،کچرے اوربجلی گیس کی آنکھ مچولی نے شہریوں کو پریشانی میں مبتلا کر دیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close