Featuredپنجاب

پیپلزپارٹی نے جنوبی پنجاب کا اجلاس آج طلب کرلیا گیا

سابق صدر آصف زرداری نے پنجاب کا انتخابی محاذ اپنی بہن فریال تالپور کے حوالے کردیا۔

فریال تالپور کی پنجاب میں مسلسل دوسرے روز انتخابی سرگرمیاں جاری ہیں، انہوں نے آج پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کا اجلاس طلب کرلیا۔

زوم میٹنگ میں سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی اور مخدوم احمد محمود بھی شریک ہوں گے، پنجاب میں پیپلزپارٹی کے امیدواروں کے نام فریال تالپور فائنل کریں گی۔

پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ سندھ میں بہتر انتخابی کارکردگی فریال تالپور کی پنجاب میں آمد کی وجہ بنی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close