Featuredسندھ

کراچی میں بھیک مانگنے پر گداگر آپس میں لڑ پڑے

کراچی میں بھیک مانگنے پر گداگر آپس میں لڑ پڑے، ڈنڈوں کے وار سے 4 خواتین سمیت 5 افراد زخمی ہوگئے۔

کراچی میں رمضان المبارک میں مختلف شہروں سے بڑی تعداد میں لوگ بھیک مانگنے کیلئے جمع ہوجاتے ہیں۔ شہر قائد میں مختلف مقامات پر گداگروں کے گروپس قابض ہیں۔

بلدیہ ٹاؤن سیکٹر 14 میں بھیک مانگنے کے تنازع پر گداگروں کے دو گروپ آپس میں لڑ پڑے، ڈنڈوں کا آزاد استعمال کیا گیا، جس میں 44 خواتین سمیت 4 افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ جھگڑا گداگروں کے 2 گروپوں میں علاقے کے تنازع پر ہوا، واقعے میں ملوث افراد کو گرفتار کیا جائے گا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close