Featuredاسلام آباد

کسی غیرملکی قوت کو کسی دوسرے ملک کے خلاف اڈے دینے کا کوئی ارادہ نہیں : پاکستان

اڈے دینے سے متعلق سوشل میڈیا پر چلنے والی تمام باتیں بےبنیاد ہیں ، ممتاز زہرا

اسلام آباد: پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں بے بنیاد قرار دے دیا

دفتر خارجہ میں ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے ممتاز زہرا بلوچ نے کہا کہ اڈے دینے سے متعلق سوشل میڈیا پر چلنے والی تمام باتیں بےبنیاد ہیں۔

ممتاز زہرا بلوچ کا کہنا ہے کہ اسرائیل غزہ میں مسلسل انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کر رہا ہے، رفح میں کسی بھی قسم کا حملہ ناقابل قبول ہے، عالمی برادری اسرائیل کو غزہ کا محاصرہ ختم کرنے پر مجبور کرے، عالمی برادری اسرائیل کے ہاتھوں قتل عام کی تحقیقات کرے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ شہزاد اکبر کے الزامات کو مسترد کرتے ہیں، اپنے شہریوں کو نشانہ بنانا ہماری پالیسی نہیں، ان کے الزامات بے بنیاد، سیاسی اور غلط ہیں۔
انہوں نے کہا کہ نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار گیمبیا میں ہیں، اسحاق ڈار او آئی سی سربراہی اور وزراء خارجہ کونسل اجلاسوں میں پاکستان کی نمائندگی کر رہے ہیں۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ وزیرِ خارجہ کی او آئی سی کانفرنس کے موقع پر کئی ملاقاتیں طے ہیں، دو طرفہ ملاقاتوں میں مسئلہ کشمیر، فلسطین کی صورت حال، موسمیاتی تبدیلی اور مسلم امہ کے مسائل پر گفتگو ہو گی۔

ممتاز زہرا بلوچ نے کہا کہ امریکی وفد نے حال ہی میں پاکستان کا دورہ کیا، دونوں ممالک میں تجارت، سرمایہ کاری، توانائی اور انسداد دہشت گردی میں قریبی تعاون ہے۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ کے متاثرین سے اظہار یکجہتی کرتے ہیں، بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو فی الفور بند کرے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close