Featuredاسلام آبادپنجاب

الیکشن کمیشن نے پنجاب انتخابات فنڈز کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرادی

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے پنجاب کے انتخابات کے فنڈز کی دستیابی سے متعلق رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرادی۔

الیکشن کمیشن حکام رجسٹرار سپریم کورٹ کے دفتر گئے اور سربمہر رپورٹ وہاں جمع کرائی۔
سپریم کورٹ نے 4 اپریل کو وفاقی حکومت کو انتخابات کیلئے 10 اپریل تک 21 ارب جاری کرنے کا حکم دیتے ہوئے الیکشن کمیشن کو 11 اپریل کو فنڈز ملنے یا نہ ملنے کے حوالے سے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی تھی۔
سپریم کورٹ نے وفاقی اور نگراں پنجاب حکومت کو سیکورٹی پلان بھی الیکشن کمیشن کو جمع کروانے کا حکم دے رکھا ہے۔ سیکورٹی پلان 16 اپریل تک جمع کروانے کا حکم دیا گیا ہے۔

سپریم کورٹ نے 14 مئی کو پنجاب میں انتخابات کروانے اور الیکشن کمیشن،وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو اس کیلئے اقدامات کرنے کی ہدایات دی رکھی ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close