Featuredدنیا

برطانیہ کے ڈپٹی وزیراعظم ڈومینک راب نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا

برطانیہ کے ڈپٹی وزیراعظم ڈومینک راب نےعہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

غیرملکی میڈرپورٹس کے مطابق ڈومینک راب پر عملے سے نامناسب سلوک کے الزامات تھے جس کی وجہ سے انہیں شدید تنقید اور دباؤ کا سامنا تھا۔

رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ بطور وزیر ڈومینک راب پر عملے کو ڈرانے دھمکانے کی 8 شکایات تھیں۔ڈومینک راب پرلگے الزامات کی تحقیقات کرنے والے انویسٹی گیٹرایڈم ٹولی نےگزشتہ روز رپورٹ وزیراعظم رشی سونک کو دی تھی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈومینک،راب نے اپنے استعفے میں لکھا کہ میں سمجھتا ہوں کہ اپنے اوپر لگے الزامات کی انکوائری کے لیے اپنے عہدے سے استعفیٰ دینا ضروری ہے، انویسٹی گیٹراایڈم ٹولی کے سی کی رپورٹ میں مجھ پر لگے 8 میں سے 6 الزامات کو خارج کیا گیا ہے اور صرف 2 الزامات عائد کیے گئے ہیں۔

ڈومینک،راب نے کہا کہ میں نے ابھی تک اپنے اوپر لگے الزامات والی رپورٹ نہیں دیکھی، جب ہمیں رپورٹ ملے گی تو پھر دیکھیں گے کہ اس میں کیا الزامات ہیں تاہم ان دوالزامات میں بھی نقائص ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close