Featuredکھیل و ثقافت

کیویز نے پانچواں ٹی ٹوئنٹی جیت کر سیریز برابر کر دی

نیوزی لینڈ کے مارک چیپ مین ناقابل شکست104 رنزکی اننگز کھیلی

پانچواں اور آخری ٹی 20  میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 6 وکٹوں سے شکست دیدی

آخری ٹی ٹوئنٹی میں نیوزی لینڈ نے مارک چیپ مین کی شاندار سنچری کی بدولت پاکستان کا 194 رنز ہدف باآسانی4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

پانچ ٹی 20 میچوں کی سیریز کے آخری میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو جیت کیلئے 194 رنز کا ہدف دے دیا تھا۔

محمد رضوان نے 62 گیندوں پر 98 رنز کی شاندار اننگز کھیلی اور ناٹ آؤٹ رہے جبکہ افتخار احمد 36 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔

بابر اعظم 19 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ اگلی ہی گیند پر محمد حارث بھی گولڈن ڈک پر آؤٹ ہو گئے، اگلے ہی اوور میں صائم ایوب بھی بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔  پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 193 رنز بنائے۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے بلیئر ٹکنر نے 3 اور اش سوڈھی نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

آخری ٹی ٹوئنٹی میں نیوزی لینڈ نے مارک چیپ مین کی شاندار سنچری کی بدولت پاکستان کا 194 رنز ہدف باآسانی4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے مارک چیپ مین ناقابل شکست104 اور جمی نیشم 45 رنز بناکر نمایاں رہے۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 5 ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیزیز  دو دو سے برابر ہوگئی، ایک میچ بارش کی نذر ہو گیا تھا۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close