Featuredاسلام آباد

 پی ٹی آئی رہنماؤں کی کچھ کالز میں اُن کی گٹھیا منصوبہ بندی سامنے آئی ہے

منصوبے پر آج رات ہی عمل کرنا تھا اس لیے شیطانی عمل سے قوم کو آگاہ کررہے ہیں

 9 مئی کے ذمہ داروں کو سزا ملے گی، عمرانی فتنے کا مقصد یہ تھا کہ لوگوں کو گمراہ کیا جائے۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ خفیہ ایجنسیوں نے پی ٹی آئی رہنماؤں کی کچھ کالز ایسی پکڑی ہیں جس میں اُن کی گٹھیا منصوبہ بندی سامنے آئی۔ پی ٹی آئی نے پہلی حکمت عملی یہ بنائی کہ کسی رہنما کے گھر پر جعلی چھاپہ مار کر فائرنگ سے کارکن کو قتل کیا جائے اور خاتون کے ساتھ ریپ کر کے اس کا الزام اداروں پر عائد کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ جو گفتگو سامنے آئی اس میں 2 قسم کی پلاننگ جاری تھی، اس گفتگو میں شامل کرداروں کو دیکھا گیا ہے، فائرنگ کا ایشو بنا کر تاثر دینا تھا کیسے انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہورہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ریپ کرنے کا منصوبہ بھی بنایا جارہا تھا کہ اسے عالمی میڈیا پر اچھالا جائے، منصوبے پر آج رات ہی عمل کرنا تھا اس لیے شیطانی عمل سے قوم کو آگاہ کررہے ہیں۔

رانا ثنا اللہ نے کہا کہ عمرانی فتنے کا مقصد لوگوں کو گمراہ کرنا تھا، 9 مئی کے ذمہ داروں کو سزا ملے گی، انہوں نے اب انتہائی گھٹیا ڈراما رچانے کی منصوبہ بندی کی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close