Featuredپنجاب

مالی مشکلات اپنی جگہ،لیکن ترقیاتی منصوبے جاری رہیں گے

مالی مشکلات اپنی جگہ،لیکن ترقیاتی منصوبے جاری رہیں گے۔نئے مالی سال حکومت نے وفاقی ترقیاتی بجٹ کی مد میں 900 ارب روپے مختص کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

200 ارب روپے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت خرچ کیے جائیں گے۔معاشی مشکلات کو مدنظررکھتے ہوئے پی ایس ڈی پی کی مد میں 700 ارب روپے رکھنے کی تجویز ہے جو رواں سال 714 ارب 20 کروڑ تھے۔

نئے بجٹ میں انفراسٹرکچرکے منصوبے پہلی ترجیح ہونگے۔اس مد میں 359 ارب سے زیادہ رکھنے کی تجویز ہے۔ ٹرانسپورٹ سیکٹر کیلئے 156ارب، انرجی کیلئے 80 ارب، پانی کے منصوبوں کیلئے 90 ارب اور ہاوسنگ کیلئے 33 ارب رکھے جائیں گے۔

ایچ ای سی سمیت تعلیم اور ایس ڈی جیز پروگرام کیلئے 179 ارب 30 کروڑ مختص کرنے کی تجویز ہے۔ آزاد کشمیر،گلگت بلتستان کیلئے 54 ارب اورکے پی میں ضم ہونے والے اضلاع کیلئے 55 ارب مختص کرنے کا پلان ہے۔

سائنس،آئی ٹی کیلئے ساڑھے 25 ارب، خوراک و زراعت کیلئے 9ارب رکھنے کی تجویز ہے، نئے مالی سال میں سماجی شعبے کا بجٹ 14 ارب 40 کروڑ کم کرنے کی بھی تجویز ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close