Featuredسندھ

بجٹ کے معاملے پر حکومتی اتحادی جماعتوں کے اختلافات کھل کر سامنے آگئے

مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کے وزراء کے درمیان اہم مذاکرات آج شام 5 بجے ہوں گے۔ بلاول بھٹو زرداری نے بجٹ پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے حکومت پر کڑی تنقید کی تھی۔

اتحادی حکومت کی دو بڑی جماعتوں کے درمیان اختلافات کھل کر سامنے آگئے، پیپلزپارٹی نے بجٹ پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے منظوری کیلئے ووٹ نہ دینے کی دھمکی دی تھی۔

مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے وزراء کے درمیان اہم مذاکرات آج شام 5 بجے وزیراعظم سیکریٹریٹ میں ہوں گے، جس میں سندھ کے سیلاب متاثرین کیلئے الگ بجٹ مختص کرنے سمیت دیگر امور پر بات چی ہوگی۔

مذاکرات میں مسلم لیگ ن کی جانب سے وفاقی وزراء اسحاق ڈار، احسن اقبال اور ایاز صادق جبکہ پیپلزپارٹی کے خورشید شاہ، نوید قمر، شیری رحمان اور شازیہ مری شریک ہوں گے۔

رپورٹ کے مطابق مذاکرات میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی بھی شرکت کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ چیئرمین پیپلزپارٹی اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے سوات میں جلسے کے دوران حکومت پر کڑی تنقید کرتے ہوئے بجٹ پر تحفظات کا اظہار کیا تھا، ان کا کہنا تھا کہ بجٹ میں پیپلزپارٹی کی تجاویز کو شامل نہیں کیا گیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close