Featuredتجارت

تیل اور گیس کے اثاثوں کا سرکلر ڈیٹ صفر کردیا، وزیر مملکت پیٹرولیم

وزیرمملکت پیٹرولیم مصدق ملک کا کہنا ہے کہ توانائی بحران پر قابوپانے کیلئے اقدامات کررہے ہیں، عوام کو ریلیف کی فراہمی ترجیح ہے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران مصدق ملک کا کہنا تھا کہ ملک میں گیس کے ذخائر ڈھونڈنے کےلیے کام کررہے ہیں،اور اس مقصد کےلیے سمندر میں16 سے زائد کنویں کھودنے کی پلاننگ ہے۔

مصدق ملک نے کہا کہ ملک کی توانائی ضرورت پوری کرنے کیلئے کوشاں ہیں، تیل اور گیس کے اثاثوں کا سرکلرڈیٹ صفر کردیا۔ امیر اور غریب کے گیس بلوں کوعلیحدہ کردیا گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ غیرملکی کمپنیوں کو بانڈڈ ویئرہاؤس کی سہولت دے رہے ہیں،جس سے ذخیرہ اندوزی کا خاتمہ ہوگا۔

خیال رہے کہ آج وزیر خزانہ اسحاق ڈارنے کہا ہے کہ عوام کے ساتھ کیے گئے ایک اور وعدے کی تکمیل کردی ہے اور اقتصادی رابطہ کمیٹی نے پٹرولیم مصنوعات کے لئے ”بانڈڈ بلک اسٹوریج پالیسی 2023“ کی منظوری دے دی ہے۔

بدھ کو اپنے ایک ٹویٹ میں اسحاق ڈار نے کہا کہ حکومت کا پاکستان کے عوام کے ساتھ ایک اوروعدہ پورا ہوا جو 9 جون 23 کو قومی اسمبلی میں بجٹ مالی سال 24 کی تقریر کے ذریعے کیا گیا تھا۔

حکام کے مطابق نئی پالیسی میں پٹرولیم مصنوعات کی درآمد کیلئے غیرملکی بینک میں ایل سیز کھولنے کی شرط ختم کردی گئی ہے۔ آئل مارکیٹنگ کمپنیز پاکستانی پورٹس پر خام تیل، پٹرولیم مصنوعات خریدسکیں گی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close