Featuredسندھ

آلائشوں سے اوجھڑیاں نکالنے والے 34 افراد گرفتار

کراچی:  پولیس نے میئر کے احکامات پرآلائشوں سے اوجھڑیاں نکالنے والے 34 افراد کو  گرفتار کرلیا۔

پولیس نے میئر کراچی کے احکامات پر آلائشوں سے اوجھڑیاں نکال کر گندگی پھیلانے والوں کے خلاف ایکشن لیتے ہوئے 34  افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ تمام گرفتار شدگان افغان باشندے ہیں جو مختلف مقامات پر پڑی آلائشوں سے چھُریوں کے ذریعے اوجھڑیاں نکال کر گندگی پھیلا رہے تھے۔

 میئرکراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا  ہے کہ شہر کا ماحول کسی کو خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور جو بھی گندگی پھیلانے میں ملوث ہوگا اس کے خلاف سخت کارروائی ہوگی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close