Featuredدنیا

پولیس کے ہاتھوں نوجوان قتل ، فرانس کے مختلف شہروں میں کرفیو نافذ کردیا گیا

کئی شہروں میں پولیس کے ساتھ مظاہرین کی جھڑپیں رپورٹ ہوئی ہیں

 پیرس: پولیس کے ہاتھوں نوجوان کے قتل کے خلاف پرتشدد احتجاج تیسرے روز میں داخل ہوگیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق فرانس کے شہر تولوز سمیت کئی شہروں میں پولیس کے ساتھ مظاہرین کی جھڑپیں رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ مظاہرین کے پرتشدد حملوں میں درجنوں گاڑیوں کو آگ لگا دی گئی۔

پولیس ذرائع کے مطابق فرانسیسی حکام نے مزید پرتشدد مظاہروں کو روکنے کے لیے انتظامات کیے ہیں۔ واضح رہے کہ مظاہرین نے اسکولوں سمیت پولی اسٹیشن اور دیگر املاک کو بھی نذر آتش کردیا ہے۔
دوسری جانب پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ ہنگامہ آرائی میں ملوث 150 سے زائد افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔ واضح رہے کہ فرانسیسی پولیس نے پیرس کے نواحی علاقے میں نائل نامی ایک نوجوان کار سوار کو گولی مار دی تھی۔

مذکورہ واقعے میں نائل کی موت واقع ہوئی اور ساتھ ہی شہری سڑکوں پر نکل آئے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close