Featuredپنجاب

جی ایچ کیو حملہ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی ملزم نامزد

راولپنڈی: چیئرمین تحریک انصاف کو جی ایچ کیو حملہ کیس سمیت  9 مئی کے دو مقدمات میں نامزد کرلیا گیا۔

پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کو جی ایچ کیو حملہ کیس ،حساس تنصیبات اورمیٹروسٹیشن جلانے کے مقدمات میں بھی ملزم نامزدکردیاگیا۔

انہیں راولپنڈی کے تھانہ آراے بازاراورتھانہ نیوٹاؤن میں درج انسداد دہشت گردی اوردیگر دفعات کے تحت درج کئے گئے دومقدمات میں نامزدکیاگیا۔

9مئی کو ہونے والے پرتشددواقعات میں راولپنڈی پولیس نے جی ایچ کیو پر حملے کے الزام میں تھانہ آراے بازارمیں ایف آئی آرنمبر208،سابق وزیرقانون پنجاب راجہ بشارت سمیت پی ٹی آئی کے 15 نامزد اوردیگراڑھائی تین سونامعلوم کارکنوں کے خلاف سب انسپکٹر ملک محمدریاض کی مدعیت میں درج کی تھی ،جب کہ تھانہ نیوٹاؤن میں ایف آئی آرنمبر2106 سب انسپکٹر طارق جاوید کی مدعیت میں راجہ راشد حفیظ سابقہ ایم پی اے ،چودھری عاطف تنویر ، عمران حیات ، رانا سیف اللہ سمیت 42نامزد اوردیگرنامعلوم ملزموں کے خلاف حساس تنصیبات، دفاتر پر حملہ ، شدید پتھراؤ کرنے اور سکستھ روڈ میٹرو سٹیشن کو آگ لگانے کے الزام میں درج کی گئی تھی ۔

یادرہے کہ 9مئی کے حوالے سے راولپنڈی میں درج ہونے والے 28مقدمات میں سے قبل ازیں عمران خان کسی پرچے میں نامزدنہ تھے ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close