Featuredاسلام آباد

پاکستان کو قدرت نے لازوال تحفوں سے نوازا ہے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کو قدرت نے لازوال تحفوں سے نوازا ہے، برف پوش پہاڑوں سے لے کر خوبصورت ساحل ان قدرتی تحفوں میں شامل ہیں۔

ہفتہ کو اپنے ٹویٹ میں وزیراعظم شہباز شریف نے صوبہ بلوچستان کے ’’سپت بیچ‘‘ کی دل کو موہ لینے والی تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ قدرتی نظارو ں سے ہم آہنگ ہونے والوں کےلئے یہ مقامات اہم حیثیت رکھتے ہیں۔

وزیراعظم نے مزید لکھا کہ قدرت کے ان لامحدود تحفوں میں سے ایک تحفہ بلوچستان کا یہ منفردساحل ہے جو ایک حقیقی معجزہ ہے۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close