Featuredاسلام آباد

ہم پاکستان کی ترقی اوراسے اوپر لے جاناچاہتے ہیں : آرمی چیف

خدابھی ان کی مدد کرتاہے جو اپنی حالت بدلنے کی کوشش کرتے ہیں

اسلام آباد: آرمی چیف نے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ آزمائے گا بھوک سے خوف سے جان سے، جو لوگ صبردکھاتے ہیں کامیابی انہی کی ہوتی ہے

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر شاہ نے اسلام آباد میں منرل سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے قرآن پاک کی آیات اور علامہ اقبال کے اشعار کے ساتھ تقریر کا آغاز کیا۔

انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان کی ترقی اوراسے اوپر لے جاناچاہتے ہیں، ہمارے پاس جو وسائل ہیں ہم نے انہیں دریافت کرنا ہے، اللہ مہربان ہے پاکستان کی ترقی کے لئے آگے آئیں اور کامیابیاں سمیٹیں۔
آرمی چیف نے کہا کہ ہم نے پاکستان کو آگے لیکر جاناہے، جس کے لئے تمام افسران ملکر کام کریں، ہم نے گرین انیشی ایٹو بھی اسی لئے لیاہے، خدابھی ان کی مدد کرتاہے جو اپنی حالت بدلنے کی کوشش کرتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ رب نے جوزندگی دی ہے پھر لوٹ کر اسی کی طرف جاناہے، اللہ تعالیٰ نے کہاہے کہ میں تمہیں آزماؤں گا ،کبھی بھوک سے ،کبھی خوف سے ،کبھی جان سے، لیکن جو لوگ صبردکھاتے ہیں کامیابی انہی کی ہوتی ہے۔

انہوں نے زور دیا کہ ہم چاہتے ہیں ون اسٹیپ انشی ایٹو ہو، یہ سمٹ بہت اہم ہے ہم مقامی ریڈ ٹیپ ازم سے اور بیوروکریٹک رکاوٹوں سے نکلنا چاہتے ہیں، اس لئے ہم نے ملٹری ،سول بیوروکریسی ،وفاقی حکومت ،صوبائی حکومتیں ملاکر ایک ادارہ بنایاہے۔

آرمی چیف نے کہا کہ بطور قوم ہم سب آگے نکلیں گے محنت کریں گے اورانشاء اللہ اللہ کامیابی بھی دے گا، ہم ملکر محنت کرکے ملک کو درپیش مشکلات سے نکالیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بیرونی سرمایہ کار اس اعتماد کے ساتھ یہاں آئیں کہ فوری فیصلے ہونگے اور ان کاسرمایہ ضائع نہیں ہوگا، ملک میں اکنامک گروتھ ہوگی، ان کی مائننگ لائسنسنگ میں کسی قسم کی رکاوٹ نہیں ہوگی، غیر ملکی سرمایہ کار یہاں ایک نئی اقتصادی ٹیکنالوجی لے کر آئیں، صنعتیں بنائیں ہمارے لوگوں کے علم میں اضافہ ہوگا مقامی لوگوں کے مسائل حل ہونگے منرلز کوترقی ملے گی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close