Featuredاسلام آباد

پولیس نے ایمان مزاری اور علی وزیر کو عدالت میں پیش کردیا

اسلام آباد : عدالت نے ایمان مزاری کا جوڈیشل ریمانڈ اور علی وزیر کا دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔

پشتون تحفظ موومنٹ کے رہنما علی وزیر اور سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری کی بیٹی اور خاتون وکیل ایمان مزاری کو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں پیش کردیا گیا، سماعت ڈیوٹی جج احتشام عالم نے کی۔

میڈیا کو کمرۂ عدالت مjordan nike air cheap jordan shoes custom baseball jerseys nfl super bowl nfl shop coupon code nfl shop coupon code wig for sale nike air max shoes cheap lace front wigs official nfl football rose sex toy bob wig sex toys for beginners custom nfl jerseys adidas online store یں جانے سے روک دیا گیا جب کہ پولیس کی بھاری نفری کمرہ عدالت کے باہر تعینات کردی گئی۔

دونوں پر بغیر اجازت جلسے اور کار سرکار میں مداخلت کا کیس بنایا گیا ہے۔ پولیس نے علی وزیر اور ایمان مزاری کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی، ایمان مزاری اور علی وزیر کے خلاف بغاوت اور دہشت گردی کی دوسری ایف آئی آر بھی جج کے روبرو پیش کردی۔

دوران سماعت شیریں مزاری روسٹرم پر آگئیں اور کہا کہ میں مقدمے میں نامزد نہیں ہوں، میرا موبائل چھینا گیا، میرے گھر کے سی سی ٹی وی کیمرے توڑ دئیے گئے، میں اس کے بعد خود کو غیر محفوظ تصور کرتی ہوں۔

جج نے شیریں مزاری سے کہا کہ آپ متعلقہ فورم پر رجوع کریں، تفتیشی افسر صاحب اگر آپ کو ضرورت نہیں ہے تو ان کے موبائل واپس کریں۔

عدالت نے علی وزیر اور ایمان مزاری کو کل دوبارہ عدالت میں پیش کرنے کی ہدایت کردی۔ عدالت نے ایمان مزاری کو تھانہ ترنول میں درج مقدمہ میں جوڈیشل ریمانڈ پر بھیج دیا۔ انہیں کل تک تھانہ سی ٹی ڈی کی طرف سے تھانہ وومن میں رکھا جائے گا۔

اسی طرح تھانہ ترنول میں درج مقدمے میں علی وزیر کا دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا گیا۔

دوسری جانب ترجمان اسلام آباد کیپیٹل پولیس نے کہا ہے کہ گرفتار دونوں ملزمان کے خلاف تمام کارروائی قانون کے مطابق عمل میں لائی جائے گی، پولیس کے شعبہ تعلقات عامہ کی جاری کردہ خبر کو ہی درست تسلیم کیا جائے، کوئی پولیس اسٹیشن بیان دینے کا مجاز نہیں ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close