Featuredاسلام آباد

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی نے نیپرا کو بجلی مہنگی نہ کرنے کی ہدایت کردی

قائمہ کمیٹی نے 400 یونٹ تک بجلی کے بل سے ٹیکسز ختم کی سفارش کردی

اسلام آباد: سینیٹر مشتاق نے کہا ہے کہ  نگران وزیراعظم کے بیانات عوام کے زخموں پر نمک پاشی کے مترادف ہیں۔

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کابینہ سیکرٹریٹ نے400 یونٹ تک بجلی کے بل سے ٹیکسز ختم کی سفارش کردی، اجلاس میں سینیٹر مشتاق نے کہا ہے کہ لوگ سول بغاوت کی طرف جا رہے ہیں، حکومت کو عوامی بے چینی اور اضطراب کا ادراک نہیں، نگران وزیراعظم کے بیانات عوام کے زخموں پر نمک پاشی کے مترادف ہیں، کمیٹی نے آئی پی پیز کے مالکان کی تفصیلات طلب کر لی۔

کمیٹی نے قومی ایوارڈز کیلیے نامزدگیوں پر بھی اعتراضات اٹھادیئے، کمیٹی ارکان ڈٹ گئے کہ بجلی کی قیمت میں مزید ایک پیسہ نہیں بڑھنے دینگے۔
سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے کابینہ سیکرٹریٹ کا اجلاس چیئرمین رانا مقبول احمد کی زیر صدارت ہوا، کمیٹی ارکان نے بجلی کے بلوں میں ہوشربا اضافے کے معاملے پر نیپرا پر برس پڑے اور نیپرا کو بجلی کی قیمت میں مزید اضافہ نہ کرنے کی ہدایت کردی، کمیٹی نے400 یونٹ تک کے بلوں سے تمام ٹیکسز ختم کرنے کی سفارش کردی۔

سینیٹر رخسانہ زبیری نے کہا کہ نیشنل ایوارڈ کا مطلب ہے کہ قوم ایوارڈ دے رہی ہے، اس میں سب سے بڑا ونر ایف اے ٹی ایف ہے، اگست 2022ء تک اعلان ہوا جبکہ اکتوبر نومبر کی اچیومنٹس بھی اس میں شامل کی گئیں۔

سینیٹر وقار مہدی نے کہا کہ ایسے لوگ بھی ہیں جن کو پہلے بھی ایوارڈ مل چکے ہیں ان کو دوبارہ دوبارہ ایوارڈ دیئے جارہے ہیں۔ سینیٹر مشتاق احمد نے کہا کہ بٹگرام کے واقعہ کے مددگار نوجوانوں نے ایسا کام کیا کہ قوم کا سر فخر سے بلند کردیا۔

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے آبی وسائل کا اجلاس چیئرمین صابر شاہ کی زیر صدارت ہوا جس میں 31 مارچ کو سینیٹر سرفراز احمد بگٹی کی جانب سے اٹھائے گئے بلوچستان میں کچھی کینال کی بحالی کے معاملے کا تفصیل سے جائزہ لیا گیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close