Featuredبلوچستان

سانحہ مستونگ کیخلاف شٹر ڈاؤن ہڑتال

کوئٹہ: تاجر تنظیموں نے بھی سانحۂ مستونگ کے خلاف ہڑتال کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔

کوئٹہ میں سانحۂ مستونگ کے خلاف اتحادِ اہلِ سنت بلوچستان کی کال پر شٹر ڈاؤن ہڑتال کی گئی ہے۔

ہڑتال کے باعث وادی میں تمام کاروباری مراکز اور دکانیں بند ہیں۔

مختلف سیاسی جماعتوں اور تاجر تنظیموں نے بھی اتحادِ اہلِ سنت بلوچستان کی ہڑتال کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔

جمعے کے روز بلوچستان کے ضلع مستونگ میں ہونے والے خودکش دھماکے میں شہید ہونے والوں کی تعداد 59 ہو گئی ہے۔

مستونگ میں دہشت گرد نے عیدِ میلادالنبی ﷺ کے جلوس میں خود کو دھماکے سے اڑا لیا تھا۔

نگراں وفاقی وزیرِ داخلہ سرفراز بگٹی نے کہا تھا کہ داعش اور ٹی ٹی پی کے پیچھے جائیں گے، ملک میں دہشت گردوں اور سہولت کاروں کے خلاف جتنا بڑا آپریشن کرنا پڑا اب کریں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close