Featuredدنیا

اسرائیل کی وزیرِ اطلاعات گالیت ڈسٹل اچانک مستعفی ہو گئیں

ٹرمپ کا بیان پروپیگنڈا ہے جس سے اسرائیلیوں کے عزم کو نقصان پہنچا، گالیت ڈسٹل

 حماس سے نمٹنے میں ناکامی پر اسرائیلی میڈیا اپنی ہی حکومت پر تنقید کر رہا ہے۔

میڈیا کے مطابق اسرائیل کی وزیرِ اطلاعات گالیت ڈسٹل اچانک مستعفی ہو گئیں۔

میڈیا رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی صدر کو بھی معلوم نہیں کہ حماس اور غزہ سے متعلق پلان ہے کیا؟

افرا تفری اور حماس سے نمٹنے میں تاحال ناکامی پر اسرائیلی میڈیا اپنی ہی حکومت پر تنقید کر رہا ہے۔

دوسری جانب  حزب اللّٰہ کو اسمارٹ قرار دینے کے بیان پر امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر کڑی تنقید بھی کی ہے۔

گالیت ڈسٹل کا کہنا ہے کہ سابق امریکی صدر کا ایسا بیان آنا شرمناک ہے، ٹرمپ کا بیان پروپیگنڈا ہے جس سے اسرائیلیوں کے عزم کو نقصان پہنچا۔

علاوہ ازیں  غزہ پر اسرائیلی بمباری سے جاں بحق فلسطینیوں کی تعداد 1570 ہو گئی جبکہ زخمیوں کی تعداد 7 ہزار 200 سے بھی بڑھ گئی ہے۔

اسرائیلی فوج کی بمباری سے ڈھائی ہزار سے زیادہ مکانات تباہ جبکہ 30 ہزار کو جزوی نقصان پہنچا ہے، بے گھر فلسطینیوں کی تعداد 3 لاکھ 38 ہزار تک پہنچ گئی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close