Featuredسندھ

بحیرہ عرب کے جنوب مغرب میں بننےوالے سمندری طوفان کے حوالے سے چوتھا الرٹ جاری

پاکستان کے کسی ساحلی مقام کو طوفان کے اثرات سے کوئی خطرہ لاحق نہیں

کراچی: طوفان مزید درجہ شدت بڑھنے کے بعد سی وئیر سائیکلونک اسٹروم میں تبدیل ہوگیا۔

طوفان کراچی سے 1880اور گوادر سے 1670کلومیٹر کےفاصلے پر ہے، طوفان تیغ کا فاصلہ صلالہ سے 750 کلومیٹر ہے جبکہ طوفان کے مرکز میں 100 سے 110 کلومیٹر رفتار کی ہوائیں چل رہی ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ہواوں کی رفتار 120 کلومیٹر فی گھنٹہ تک تجاوز کررہی ہے، طوفان کے گرد لہریں 25 فٹ تک بلند ہورہی ہے، طوفان کل تک مذید شدت اختیار کرنے کے بعد ویری سی وئیر سائیکلونک اسٹروم میں بدل سکتا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق انتہائی درجے کا طوفان بننے کے بعد مغرب/ شمال مغرب میں عمان اور یمن کی بندرگاہ کی جانب بڑھے گا، پاکستان کے کسی ساحلی مقام کو طوفان کے اثرات سے کوئی خطرہ لاحق نہیں ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close