سندھ

نوازشریف نے کچھ نہیں کیا تو آنیوالے نتائج کو کوئی نہیں روک سکے گا، خورشید شاہ

خیرپور: اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت سمجھتی ہے کہ شعبہ زراعت ان کی ذمہ داری نہیں ہے اور آج یہ حالات ہیں کہ کسان کا کوئی پرسا ن نہیں۔ تفصیلات کے مطابق اپوزیشن لیڈرخورشید شاہ کا ہاری میلہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ زراعت کی بہتری کے لئے کوششیں کی ہیں، زراعت ہی ہے جو پورے ملک کو چلا رہی ہے اور صنعتی ترقی بھی زراعت سے منسلک ہے۔ ہر کسی کو ملازمت پیشہ افراد نظر آتے ہیں لیکن کسان کسی کو نظرنہیں آتے جبکہ ساری ترقی زراعت سے جڑی ہوئی ہے، کسانوں کو اپنے حقوق کے لیے سوچنا اور آگے بڑھنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ سندھیوں کے ساتھ غلط برتاو کیا جاتا ہے اور ان کے ساتھ ہونے والی زیادتی خطرناک ہے، ہمیں گیس نہیں دی جاتی، انہیں چاہیے کہ وہ سندھ کے ساتھ ہونیوالی زیادتیوں کے بارے میں سوچیں۔ وزیراعظم کے بچے ٹیکس بچانے کےلیے باہر کمپنیاں بناتے ہیں اور ملک میں عام آدمی پر ہر قسم کا ٹیکس لگا دیا جاتا ہے۔ میں نے نہیں کہتاکہ ان کی بنائی گئی آف شور کمپنیاں غیرقانونی ہیں کیونکہ ٹیکس بچانے کے لیے آف شورکمپنیاں بنائی جاتی ہیں۔ نوازشریف نے اگر کچھ نہیں کیا تو آنے والے نتائج کو کوئی نہیں روک سکے گا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close