Featuredسندھ

پاکستان سے پہلی پرواز 200 افغان مہاجرین کو لے کر برطانیہ روانہ

کراچی: افغان مہاجرین کو برطانیہ منتقل کرنے کے لیے 12 خصوصی پروازیں چلائی جائیں گی

ذرائع کے مطابق پہلی پرواز کے ذریعے خواتین اور بچوں سمیت 200 افغان شہری برطانیہ روانہ ہوئے ۔افغان شہریوں کی برطانیہ منتقلی کے ائیربس 330 طیارے استعمال کیے جائینگے۔ پاکستان سے ڈھائی سے تین ہزار افغان شہری 12 پروازوں کے ذریعے برطانیہ منتقل کیے جائیں گے۔

افغان مہاجرین کی منتقلی کے لیے خصوصی پروازیں آج سے دسمبر کے وسط یا اختتام تک آپریٹ ہوں گی۔ پروازوں کی روانگی کے موقع پر ایف آئی اے،کسٹمز،ائیرپورٹ سکیورٹی اور سول ایوی ایشن حکام موجود ہونگے۔
برطانوی ہائی کمیشن کے وفد نے گزشتہ روز سول ایوی ایشن کے حکام سے ملاقات میں افغان شہریوں کی برطانیہ منتقلی کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا تھا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close