Featuredانٹرٹینمنٹ

غزہ پر گرائے گئے بم ہیروشیما پر گرائے گئے ایٹم بم کے برابر ہے

غزہ پر اسرائیلی جارحیت کے 20 ویں روز شہید فلسطینیوں کی تعداد 7 ہزار سے تجاوز کر گئی

 اسرائیل کی جانب سے غزہ پر اب تک کی گئی بمباری کی مقدار 12 ہزار  ٹن سے تجاوز کر گئی

امریکی اداکارہ سوزین سارینڈن نے فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل کی غزہ پر بمباری ہیروشیما پر گرائے گئے ایٹم بم کے برابر ہے۔

امریکی اداکارہ سوزین سارینڈن نے سوشل میڈیا پر بیان جاری کرتے ہوئے بتایا کہ اسرائیل کی جانب سے غزہ پر اب تک کی گئی بمباری کی مقدار 12 ہزار ٹن سے تجاوز کر گئی ہے جو کہ ہیروشیما پر گرائے گئے ایٹم بم کے برابر ہے۔

غزہ پر اسرائیلی جارحیت کے 20 ویں روز شہید فلسطینیوں کی تعداد 7 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔

فلسطینی وزارت صحت کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی بمباری سے 481 فلسطینی شہید ہوئے۔

7 اکتوبر سے مجموعی طور پر اب تک 7028 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں جن میں 2913 بچے اور 1709 خواتین شامل ہیں۔

فلسطینی وزارت صحت نے بتایا کہ اسرائیلی بمباری سے زخمی ہونے والے شہریوں کی تعداد 20 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔

بیان میں مزید بتایا گیا کہ اسرائیلی بمباری کے باعث 940 بچوں سمیت 1650 فلسطینی لاپتا ہیں۔

بیان کے مطابق امکان ہے کہ لاپتا افراد تباہ شدہ عمارتوں کےملبے تلےدبے ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ 2005 کے بعد سے اب تک غزہ کو 5 بار اسرائیلی جارحیت کا سامنا ہوا ہے اور اس بار ہونے والی شہادتیں گزشتہ 18 سال میں سب سے زیادہ ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close