انٹرٹینمنٹ

ٹرول کرنے والوں پر اپنی توانائی خرچ نہیں کرنی چاہئے : نورا فتیحی

 نورا فتیحی کو اکثر سوشل میڈیا ٹرولنگ کا سامنا رہتا ہے اور وہ اس ٹرولنگ کا مقابلہ کیسے کرتی ہیں

بالی وڈ کی معروف اداکارہ اور رقاصہ نورا فتیحی کا کہنا تھا کہ ٹرول کرنے والوں پر اپنی توانائی خرچ نہیں کرنی چاہئے اور ان منفی لوگوں کو مکمل طور پر نظر انداز کردینا چاہئے۔

نورا فتیحی نے بتایا کہ وہ ٹرول کرنے والوں پر کوئی توجہ نہیں دیتی، زندگی میں بہت سی بہترین چیزیں موجود ہیں اور ہمیں ان پر اپنی توانائی خرچ کرنی چاہئے۔
آئیفا ایوارڈز 2023 کے حوالے اداکارہ کا کہنا تھا کہ آئیفا میں پرفارمنس کے حوالے سے ان کے جذبات مختلف ہیں، وہ خوش بھی اور تھوڑی نروس بھی لیکن انہیں امید کے کہ ناظرین ان کو پسند کریں گے۔

نورا فتیحی سے پوچھا گیا کہ وہ کسی اداکار کے ساتھ رقص کرنا پسند کریں گی تو انہوں نے ہریتھک روشن اور پربھو دیوا کا نام لیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close