Featuredدنیا

سعودی عرب کا تیل کی پیداوار میں دس لاکھ بیرل یومیہ کمی جاری رکھنے کا اعلان

سعودی عرب تیل کی پیداوار میں دس لاکھ بیرل یومیہ کی رضاکارانہ کمی کو جاری رکھے گا۔

ایس پی اے کے مطابق پیداوار میں کمی کی پالیسی کا اطلاق جولائی 2023 میں ہوا تھا اور اس میں دسمبر 2023کے آخر تک توسیع کی گئی تھی۔ سعودی عرب کی پیداور دسمبر 2030 میں تقریبا 9 ملین بیرل یومیہ ہوگی۔

ذرائع نے بتایا اس کمی کے فیصلے پراگلےماہ نظرثانی کی جائے گی جس میں رضاکارانہ کمی کو جاری رکھنے،کمی کو بڑھانے یا پیداوار میں اضافے پر غور کیا جائے گا۔

ذرائع نے وضاحت کی یہ فیصلہ اس رضاکارانہ کمی کے علاوہ ہے جس کا اعلان اپریل 2023میں کیا گیا تھا اورجو دسمبر 2024کے آخر تک جاری رہے گی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close