Featuredسندھ

نیا اتحاد کراچی سمیت سندھ بھر میں پیپلزپارٹی کا متبادل ثابت ہوگا،مصطفیٰ کمال

مسلم لیگ ن، ایم کیو ایم اور اتحادیوں نے خود کو سندھ میں پیپلز پارٹی کے متبادل کے طور پر پیش کردیا۔

تفصیلات کے مطابق مردان ہاؤس کراچی میں ن لیگ، جی ڈی اے ایم کیوایم اور جے یو آئی اور اے این پی کے رہنماؤں کے درمیان ملاقات ہوئی۔ اجلاس کے بعد ایم کیو ایم کے سینئر ڈپٹی کنوینر مصطفیٰ کمال نے اتحادی جماعتوں کے رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران کہا نیا اتحاد کراچی سمیت سندھ بھر میں پیپلزپارٹی کا متبادل ثابت ہوگا۔

مسلم ن کے صوبائی صدر بشیر میمن نے کہا ہم سندھ اور کراچی کےلیے بہترین متبادل ہیں، نگراں وزیر اعلیٰ ہمیں لیول پلیئنگ فیلڈ دیں۔ مصطفیٰ کمال بولے ہمارے اتحاد کا مقصد سندھ کی ترقی ہے۔ ہم سب مل کر صوبائی حکومت بنائیں گے۔

مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کرپشن اور سسٹم چلانے کے باوجود کہتی ہے کہ ہمارا کوئی متبادل نہیں۔ ہم ایک دوسرے کی طاقت بنیں گے، سندھ میں پی پی نہیں ہم آپشن ہیں۔

ن لیگ کے صوبائی صدر بشیر میمن نے سندھ میں شہباز اسپیڈ لانے کے لیے ملکر کام کرنے کا اعلان کیا۔ جی ڈی اے رہنما راشد شاہ نے کہا کہ پاکستان میں کرپشن کے خلاف جدوجہد سندھ سے شروع ہو گی۔ پریس کانفرنس میں اے این پی کے شاہی سید اور جے یو آئی کے قاری عثمان بھی موجود تھے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close