Featuredدنیا

قازقستان کے شہر الماتی کے ہاسٹل میں آتشزدگی سے 13 افراد جاں بحق

قازقستان کے سب سے بڑے شہر الماتی میں تین منزلہ ہاسٹل میں آگ لگنے سے تیرہ افراد ہلاک اور دو زخمی ہو گئے۔

عالمی خبر رساں ادارےکے مطابق آگ لگنے کے وقت 72 افراد ہاسٹل میں موجود تھے جن میں سے 59 جان بچا کر باہر نکلنے میں کامیاب ہو گئے۔ ابتدائی معلومات کے مطابق فائر فائٹرز کو عمارت سے 13 لاشیں ملی ہیں، ان کی شناخت کی جا رہی ہے، زخمیوں کو اسپتال لے جایا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق الماتی کی ایمرجنسی سروسز نے اطلاع دی ہے کہ 30 نومبر کو مقامی وقت کے مطابق 5:33 پر ادشریپوف اسٹریٹ پر واقع ایک ہاسٹل میں آگ بھڑک اٹھی، جو 7 منٹ میں جائے وقوعہ پر پہنچی اور ایک گھنٹے میں آگ پر قابو پالیا۔

یہ بھی پڑھیں : کینیڈا کے شہر مونٹریل میں یہودی کمیونٹی سینٹر پر حملہ

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close