More share buttons
Share with your friends










Submit
Featuredتجارت

پاکستان اسٹاک ایکسچینج: 10 روز میں سرمایہ کاروں کے 6 کھرب ڈوب گئے

Share on Pinterest
Share with your friends










Submit

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس میں مزید 550 پوائنٹس کی کمی کے باعث سرمایہ کے سوا کھرب ڈوب گئے۔

پاکستان شیئرز بازار میں سرمایہ کاری کا منفی رجحان برقرار رہا اور کاروباری دن میں 100 انڈیکس ایک موقع پر 36464 تک گرا جو رواں سال کی کم ترین سطح ہے۔

آج کاروباری دن کا اختتام 550 پوائنٹس کمی سے 36 ہزار 579 پر ہوا جو تین سالوں میں انڈیکس کی کم ترین اختتامی قدر ہے، آج مارکیٹ میں 14 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 4 ارب 11 کروڑ روپے سے زائد رہی۔

مارکیٹ کیپٹلائزیشن  98 ارب روپے کم ہوئی ہے جب کہ کاروبار کے اختتام پر مارکیٹ کیپٹلائزیشن 7 ہزار 515 ارب روپے ہے۔

آج اسٹاک ایکسچینج میں مندی کے باعث سرمایہ کاروں کے سوا کھرب روپے ڈوبے گئے جب کہ 10 روز میں 100 انڈکس 2400 پوائنٹس کم ہوا  اور سرمایہ کاروں کے 6 کھرب روپے ڈوبے ہیں۔

Share on Pinterest
Share with your friends










Submit
ٹیگز
مزید دیکھیں

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے