Featuredسندھ

افغان مہاجرین کو ملک واپس بھجوانے کی درخواست کی سماعت 12 دسمبر تک ملتوی

سندھ ہائیکورٹ نے افغان مہاجرین کی ملک واپس بھجوانے کی صوبائی حکومت کی پالیسی کے خلاف درخواست کی سماعت بارہ دسمبر تک ملتوی کردی۔

سندھ ہائیکورٹ میں افغان مہاجرین کی ملک واپس بھجوانے کی صوبائی حکومت کی پالیسی کےخلاف درخواست کی سماعت ہوئی ،وکیل درخواست گزار نے عدالت کو بتایا کہ درخواست گزار سماجی کارکن ہیں یہ انسانی حقوق کا معاملہ ہے۔

جسٹس نعمت اللہ پھلپوٹو نے ریمارکس دیئےکہ آئین میں پاکستانی شہریوں کے حقوق کی بات ہے افغان شہریوں کی نہیں ،جسٹس امجد علی سہتو نے ریمارکس دیئےکہ اس معاملے میں پولیس کے پاس جائیں عدالت نے درخواست کی مزید سماعت بارہ دسمبر تک ملتوی کردی۔

درخواست سماجی کارکن شیماء کرمانی و دیگر کی جانب سے دائر کی گئی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close