Featuredبلوچستان

بلوچستان میں سرد موسم کی شدت میں اضافہ ، کوئٹہ کا درجہ 1، قلات کا منفی 2 ریکارڈ

کوئٹہ: بلوچستان میں موسم کی شدت بڑھ گئی ، قلات میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان میں سردی کی شدت اچانک بڑھ گئی ہے اور صوبے کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جب کہ شمالی اضلاع میں سرد رہے گا۔

صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں کم سے کم درجہ حرارت 1ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جب کہ قلات میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
سبی میں کم از کم درجہ حرارت ، نوکنڈی میں 12 ، تربت میں 16 جب کہ بلوچستان کے ساحلی علاقوں جیوانی میں 17اور گوادر میں 16ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close