Featuredاسلام آباد

آئندہ 24 گھنٹوں میں موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی اضلاع میں شدید سرد رہے گا۔

اعلامیے کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی اضلاع میں شدید سرد رہے گا۔ پنجاب ، خیبر پختونخوا کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں صبح اور رات کے اوقات میں دھند سموگ چھائے رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی علاقوں میں مطلع ابرآلود رہا۔ تاہم بالائی خیبر پختونخوا ، گلگت بلتستان اور شمال مشرقی پنجاب میں بارش جبکہ گلگت بلتستان اورمری میں ہلکی برفباری ریکارڈ ہوئی۔

اعلامیے کے مطابق گزشتہ روز سب سے زیادہ بارش، خیبر پختونخوا: پٹن 02، میرکھانی ،چترال 01، پنجاب:سیالکوٹ سٹی اورنارووال میں 01ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔اتوار کو ریکارڈ کیے گئے کم سے کم درجہ حرارت ، لہہ منفی 06، اسکردو منفی 04 ، کالام اور گوپس میں منفی 03ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close