Featuredاسلام آباد

لاپتہ افراد کے لواحقین کے مظاہرے پر پولیس کا کریک ڈاون، متعدد گرفتار

اسلام آباد میں لاپتہ افراد کے لواحقین کے مظاہرے پر پولیس کی جانب سے کریک ڈاون کیا گیا ہے جس میں متعدد افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔

بلوچ یکجہتی کمیٹی کےقافلے بلوچستان سےاسلام آباد پہنچے،جہاں ضلعی انتظامیہ اورپولیس کی آمنے سامنے آگئے،مظاہرین نے پولیس پر پتھراو کیا جس پر انتظامیہ کی جانب سے متعدد افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

اسلام آباد پولیس نےاپنےسوشل میڈیاویب سائٹ ایکس پرجاری بیان میں کہاکہ 26 نمبرچونگی پرمظاہرین کی جانب سے پولیس پر پتھراؤ کیا گیا ہے۔ایوب چوک پر بھی مظاہرین کی طرف سے پولیس پر پتھراؤ کیا گیا۔

پولیس نےجوابی کارروائی کرتےہوئےمتعددمظاہرین کوگرفتارکرلیا گیا،پولیس کا کہنا ہے کہ راستہ روکنے اور سڑکیں بند کرنے والوں کے خلاف ضابطہ کے مطابق قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

اسی حوالے سے بلوچ یکجہتی کمیٹی نے سوشل میڈیا اکاونٹ ایکس پر ردعمل میں کہا کہ ہم مطالبات کیلئےپرامن دھرنےکیلئے اکھٹےہوئے تھےلیکن ہمارےتمام ساتھیوں کواسلام آباد پولیس کی جانب سے گرفتارکرلیا گیا ہے،اوربتایا بھی بھی جارہا کہ انکو کہاں منتقل کیا گیا ہے۔

اسلام آباد تک بلوچستان کےمختلف اضلاع سےلانگ مارچ کر کے آنے والا یکجہتی قافلہ شہر اقتدارپہنچتے ہی پہلے موٹروے ٹول پلازہ پر پولیس اور ضلعی انتظامیہ سے الجھا رہا،مظاہرین وہاں سے نکلنے میں کامیاب ہوئے تو 26 نمبر چونگی پر پولیس نے سڑک بلاک کردی جس پر مظاہرین نے اسی مقام پردھرنا دے دیا،جس کے باعث موٹروے اور جی ٹی روڈ سے اسلام آباد میں گاڑیوں کا داخلہ بند ہوگیا۔

گزشتہ روز بدھ کی صبح یہ مارچ ڈی آئی خان سے دوبارہ روانہ ہوا تھا جس کے بعدمارچ موٹر وے کےراستے سےچھبیس نمبر چونگی پہنچا،مظاہرین کی جانب سے مطالبہ کیا گیا کہ پریس کلب جانے دیا جائے جبکہ انتظامیہ اور پولیس نے ایف نائن پارک جا کردھرنا دینے کا کہہ رکھا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ کچھ مظاہرین جو شہرمیں داخل ہونے میں کامیاب ہوگئے انہوں نے نیشنل پریس کلب کے باہردھرنا دے رکھا ہے،واضح رہےکہ بلوچ کیمٹی نے مارچ کا آغاز تربت سے کیا جہاں اسلام آباد تک قافلے نے 1600 کلومیٹر کا فاصلہ طے کیا۔

اسی حوالے سے اسلام آباد پولیس نے عوام سے کسی بھی غیر قانونی اجتماع یا پر تشدد مظاہرے کا حصہ نہ بننے کیلئے گزارش کی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close