Featuredپنجاب

نیب نےوزیراعلیٰ پنجاب کے پرنسپل سیکرٹری طاہر خورشید کوطلب کرلیا

لاہور:نیب لاہور نے وزیراعلیٰ پنجاب کے پرنسپل سیکرٹری طاہر خورشید کوطلب کرلیا ، ذرائع کا کہنا ہے کہ طاہر خورشید کو 8 جولائی کو ذاتی حیثیت میں طلب کیا

طاہر خورشید پربطور سیکرٹری مواصلات آمدن سے زائد اثاثہ جات کی شکایات ہے اور ان پرمن پسند افرادکو کروڑوں کے ٹھیکے دلانے کا بھی الزام ہے۔
نیب لاہور نے مختلف اداروں سے طاہر خورشید کےاثاثہ جات کی تفصیلات مانگ لیں ہیں ، اس سلسلے میں ایف بی آر، محکمہ ایکسائز، محکمہ ریونیو سمیت متعدداداروں کو خطوط ارسال کردیئے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں عظمیٰ بخاری کے وزیراعلیٰ پنجاب پر طنز کے نشتر

گذشتہ روز الیکشن کمیشن نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو اثاثوں میں تضاد پر نوٹس جاری کیا تھا ، جس کے بعد وزیراعلیٰ نے الیکشن کمیشن کے نوٹس کاجواب دیتے ہوئے مطلوبہ دستاویز جمع کرا دیں تھیں۔

الیکشن کمیشن نےعثمان بزدارکو وراثت میں ملنے والے اثاثوں پر نوٹس بھیجا تھا، ایف بی آر ریٹرنزاورالیکشن کمیشن ریٹرنز میں بھی تضادآرہا تھا، نوٹس ظاہرکیےگئےاثاثوں کےسالانہ گوشوارے میں مبینہ تضاد پر بھیجا گیا تھا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close