Featuredاسلام آباد

الیکشن کمیشن نے ملک بھر میں پولنگ اسٹیشنز کا فائنل ڈرافٹ تیار کرلیا

الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے عام انتخابات کیلئے پولنگ اسٹیشنز کا فائنل ڈرافت تیار کرلیا۔

دستاویزات کے مطابق ملک بھر میں 92 ہزار سے زائد پولنگ اسٹیشنز بنائے جائیں گے۔ پولنگ اسکیم 8 فروری سے 15 روز قبل جاری کی جائے گی۔

عام انتخابات کےلیے پنجاب میں 438 قومی و صوبائی حلقوں میں 51 ہزار 821 پولنگ اسٹیشنز بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ سندھ کی مجموعی 191 نشستوں کیلئے 19 ہزار 236 پولنگ اسٹیشنز ہوں گے۔

بلوچستان میں 66 نشستوں پر انتخاب کیلئے 5 ہزار 15 پولنگ اسٹیشنز قائم ہوں گے، خیبر پختونخوا کی 160 نشستوں کے لئے 15 ہزار 737 پولنگ اسٹیشن بنیں گے جبکہ اسلام آباد کے 3 حلقوں کے لئے 990 پولنگ اسٹیشنز قائم کئے جائیں گے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close