Featuredاسلام آباد

آزاد ارکان قومی اسمبلی کے پاس سیاسی جماعت میں شمولیت کیلیے صرف ایک دن رہ گیا

الیکشن کمیشن کی جانب سے انتخابات میں کامیاب امیدواروں کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے

الیکشن کمیشن کی جانب سے 8 فروری کو ہونے والے انتخابات میں کامیاب امیدواروں کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری ہونے کے بعد تحریک انصاف کے نامزد کامیاب آزاد ارکان قومی اسمبلی کے پاس سیاسی جماعت میں شمولیت کیلیے صرف ایک دن رہ گیا۔

اعلامیہ کے مطابق آزاد امیدواروں کو آرٹیکل 106 کے تحت تین روز میں کسی بھی سیاسی جماعت میں شامل ہونا ہوگا۔

قومی اسمبلی کے ارکان کا گزٹ نوٹیفکیشن ہفتے کو جاری کیا گیا ہے اور نومنتخب ایم این ایز کو پیر کے روز تک کسی بھی سیاسی جماعت میں شمولیت اختیا ر کرنی ہوگی۔

ارکان صوبائی اسمبلی کا اعلامیہ اتوار کو جاری کیا گیا ہے اس لیے ارکان صوبائی اسمبلی کو منگل تک کسی سیاسی جماعت میں شمولیت کا اعلان کرنا ہوگا۔

تحریک انصاف کو خیبرپختونخوا میں حکومت سازی کے لیے کسی بھی سیاسی جماعت میں شمولیت کے لیے دو روز میں فیصلہ کرنا ہوگا جبکہ ارکان قومی اسمبلی کے پاس صرف چوبیس گھنٹے کا وقت ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close