Featuredخیبر پختونخواہ

شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن ، 5 دہشتگرد ہلاک

شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران شدید فائرنگ کے تبادلے میں 5 دہشت گرد مارے گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ مارے گئے دہشت گرد سیکیورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے، دہشت گرد بھتہ خوری اور معصوم شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں بھی ملوث تھے۔

آئی ایس پی آر نے کہا کہ آپریشن کے دوران اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کا کہنا ہے کہ علاقے میں ممکنہ طور پر موجود دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے، سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پُرعزم ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close