Featuredپنجاب

مریم نواز کے قومی اور صوبائی اسمبلی کے کاغذات نامزدگی منظور

دو مقامی وکلاء کی طرف سے ان کے کاغذات نامزدگی پر اعتراضات دائر کیے گئے تھے

لاہور: پنجاب اسمبلی کے پی پی 80 سرگودھا کے ریٹرنگ آفیسر نے کاغذات نامزدگی پر عائد اعتراضات مسترد کردیے۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 119 لاہور اور پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 80 سرگودھا سے کاغذات نامزدگی منظور ہوگئے۔

قومی اسمبلی کے حلقے این اے 120 سے بھی مریم نواز کے کاغذات نامزدگی منظور کر لیے گئے۔

پی پی 80 سرگودھا کے ریٹرنگ آفیسر نے کاغذات نامزدگی پر عائد اعتراضات مسترد کردیے۔

دو مقامی وکلاء کی طرف سے ان کے کاغذات نامزدگی پر اعتراضات دائر کیے گئے تھے۔

ان کی جانب سے مریم نواز پر اثاثے چھپانے اور سزا یافتہ ہونے کا الزام لگایا گیا تھا۔

درخواست گزاروں کی طرف سے نامزدگی فارم پر مریم نواز کے اصل دستخط نہ ہونے کا اعتراض بھی تھا۔

تاہم خاتون ریٹرنگ آفیسر انعم بابر نے سماعت کے بعد اعتراضات خارج کردیے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close