Featuredپنجاب

مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائز مریم نواز کے اثاثوں کی تفصیلات بھی منظر عام پر

مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائز مریم نواز کے اثاثوں کی تفصیلات منظرعام پرآگئیں۔

تفصیلات کےمطابق مریم نواز نے اپنےاثاثوں میں لاہور کے مختلف موضع جات میں 84 کروڑ 25 لاکھ 84 ہزار روپے سے زائد مالیت کی 1 ہزارپانچ سوکنال سے زائد اراضی ظاہر کی ہے۔اثاثوں میں 40 لاکھ روپے سے زائد کا اضافہ،جبکہ 17 لاکھ 50 ہزار روپے مالیت کا سونا ظاہر کیا۔

دستاویزات کےمطابق مریم نوازکسی گاڑی کی مالک نہیں ہیں،وہ اپنے بھائی حسن نواز کی 2 کروڑ 89 لاکھ روپے سے زائد کی مقروض ہیں۔

، دستاویزات کے مطابق مریم نوازکےمختلف اکاونٹس اورکیش کی صورت میں 1 کروڑ روپےسے زائد رقم ہے،1 کروڑ 22 لاکھ مالیت کےمختلف کمپنیوں میں 11 لاکھ 20 ہزار شئیرز ظاہرکئے۔

مریم نوازنے تعلیمی قابلیت ایم اے انگلش لٹریچر ظاہر کی ہے۔انہوں نے اپنی سیاسی جماعت کو پارٹی ٹکٹ کے لئے 2 لاکھ روپے بھی دئیے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close