Featuredپنجاب

پی ٹی آئی رہنما شبیر علی قریشی کو ملتان سے گرفتار کرلیا گیا

پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے رہنما اور عام انتخابات 2024 کے لئے امیدوار قومی اسمبلی شبیر علی قریشی کو گرفتار کر لیا گیا۔

جمعرات کے روز پولیس نے ملتان سے پی ٹی آئی کے رہنما شبیر علی قریشی کو گرفتار کیا جس کی تصدیق ان کے وکیل کی جانب سے کی گئی۔

ملتان پولیس نےشبیر علی قریشی کو وکیل کے چیمبر سے گرفتار کیا۔

پی ٹی آئی رہنما کے وکیل نے بتایا کہ شبیرعلی قریشی کو کاغذات نامزدگی منظور ہونے کے بعد گرفتار کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : زرتاج گل 9 مئی واقعات پر معافی مانگتے ہوئے آبدیدہ ہوگئیں

شبیرعلی قریشی کا تعلق کوٹ ادو سے ہے اور وہ سابق ممبر قومی اسمبلی بھی رہ چکے ہیں جبکہ عام انتخابات 2024 کے لئے وہ پی ٹی آئی کی جانب سے دوبارہ قومی اسمبلی کے امیدوار ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close