Featuredسندھ

ایم کیو ایم نے قومی اسمبلی کی نشستوں کے امیدواروں کا اعلان کردیا

متحدہ قومی موؤمنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان نے کراچی کی قومی کی نشستوں پر امیدوار فائنل کرلئے۔ ایم کیوایم پاکستان نے کراچی کے 22 میں سے 18 نشستوں پر امیدواروں کوٹکٹیں جاری کردیں۔

ترجمان ایم کیوایم کے مطابق این اے232 پر آسیہ اسحاق،این اے233 پر جاوید حنیف ایم کیو ایم کے امیدوار ہوں گے جبکہ این اے 234 پرابوبکر اور این اے 235پر اقبال محسودکو ٹکٹ جاری کردیے گئے۔

این اے236پر حسان صابر، این اے237پررؤف صدیقی، این اے 238پر صادق افتخار اور این اے 240 پرارشد وہرہ کوٹکٹ جاری ہوگیا۔

این اے241پر فاروق ستاراور این اے242پر مصطفیٰ کمال ایم کیو ایم کے ٹکٹ پر الیکشن لڑیں گے۔ این اے243پرہمایوں عثمان،این اے 244پرڈاکٹرفاروق ستار ایم کیو ایم کے امیدوار ہوں گے۔

این اے245پرحفیظ الدین اوراین اے246پرامین الحق کوٹکٹ جاری کردیاگیا، این اے247 پر مصطفیٰ کمال اور این اے248 پر ڈاکٹرخالد مقبول کوٹکٹ جاری ہوگئے۔ این اے 249پر سلیم صدیقی،این اے250 پر فرحان چشتی کوٹکٹ جاری کردیا گیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close