Featuredپنجاب

ملک میں ایک پارٹی کی اکثریتی حکومت ضروری ہے

لاہور: عوام گھروں سے نکلیں اور ووٹ کاسٹ کریں، ملک میں ایک پارٹی کی اکثریتی حکومت ضروری ہے

نواز شریف نے ووٹ کاسٹ کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ عوام گھروں سے نکلیں اور ووٹ کاسٹ کریں۔

نواز شریف کا کہنا ہے کہ ملک میں ایک پارٹی کی اکثریتی حکومت ضروری ہے، ہم قربانیاں دے کر یہاں تک پہنچے ہیں۔ خدا کا واسطہ مخلوط حکومت کا نام نہ لیں۔

انہوں نے کہا کہ بدتمیزی اور بدتہذیبی کا کلچر ختم کرنا ہو گا، مہنگائی کا خاتمہ ہوگا، عوام خوشحال زندگی بسر کریں گے، گالم گلوچ، بدتمیزی کے کلچر کے خاتمہ کے لیے ووٹ کاسٹ کریں۔

سابق وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ مریم نواز کی جدوجہد میں کوئی شک نہیں، مریم نواز نے برے وقت میں پارٹی کے لیے بہت کام کیا، قربانیاں دے کر یہ دن دیکھ رہے ہیں، مریم نواز اور حمزہ شہباز نے جیلیں کاٹی ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close