Featuredاسلام آباد

اسلام آباد کی تمام 3 نشستوں پر امیدواروں کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے اسلام آباد کی قومی اسمبلی کی 3 نشستوں پر امیدواروں کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق این اے 46 سے انجم عقیل اور این اے 47 سے طارق فضل چوہدری کامیاب ہوگئے، این اے 48 سے راجہ خرم نواز کامیاب قرار دیدیے گئے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ریٹرننگ افسر کواسلام آباد کے حلقے این اے 46، 47 اور 48 کے حتمی نوٹیفکیشن سے روک دیا تھا۔ این اے 46، 47 اور 48 کا آر او کا فیصلہ تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدوارں عامر مغل، علی بخاری اور شعیب شاہین نے چیلنج کیا تھا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close