More share buttons
Share with your friends










Submit
Featuredاسلام آباد

اپوزیشن کی نیب قانون میں تجاویز این آر او قرار

Share on Pinterest
Share with your friends










Submit

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کی تحریک صرف این آر او کے لئے ہے

وزیر اعظم نے پارٹی رہنماؤں اور ترجمانوں کو اپوزیشن کی جانب سے نیب قانون میں مجوزہ ترامیم سامنے لانے کی ہدایت کردی۔

وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ اپوزیشن نے نیب قانون میں ترمیم کی شکل میں این آر او مانگا، وزیر اعظم نے اپوزیشن کی نیب قانون میں تجاویز کو این آر او قرار دیا۔

وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ اپوزیشن کہتی ہے ایک ارب سے کم کرپشن پر نیب کاروائی نہ کرے، اپوزیشن کا مطالبہ ہے کرپشن پر نااہلی کی سزا ختم ہو۔

انہوں نے کہا کہ سینیٹ کے شفاف انتخابات پر اپوزیشن کا دوہرا معیار سامنے آیا ہے، ہم شفاف سینیٹ الیکشن کرانا چاہتے ہیں، اپوزیشن کی تحریک کا دوسرا مرحلہ بھی ناکام ہوگا ان کی تحریک صرف این آر او کے لیے ہے انہوں نے 34 صفحات کا لکھ کر ہم سے این آر او مانگا۔

حکومتی ترجمانوں نے کہا کہ نوازشریف اور مولانا فضل الرحمان اسرائیل کو تسلیم کرنے کے لیے کوششیں کرتے رہے ہیں ،وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ اسرائیل کے حوالے سے پاکستان کا واضح موقف ہے۔

مولانا فضل الرحمان نے اثاثے بنائے انہیں نیب کے سامنے سرنڈر کرنا ہوگا جس پر وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ نوازشریف اور مولانا فضل الرحمان کو ہر فورم پر بے نقاب کریں کوئی بھی قانون سے بالاتر نہیں ہے۔

وزیراعظم عمران خان کی پارٹی رہنماؤں کو متحرک ہونے کی ہدایت دی کہا کہ ہم جہاد کررہے ہیں مافیا ہمارے خلاف پراپیگنڈہ کررہے ہیں۔

Share on Pinterest
Share with your friends










Submit
Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close