Featuredسندھ

کراچی میں سردی کی شدت میں اضافہ

کراچی: صبح سویرے کراچی میں شدید سردی ، صبح میں درجۂ حرارت 14 ڈگری ریکارڈ ہوا ہے۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق شہرِ قائد میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم خشک، سرد اور مطلع صاف رہے گا۔

محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں کم سے کم درجۂ حرارت 13 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔

شہرِ قائد میں زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 24 سے 26 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق کراچی میں شمال مغرب سے 16 کلو میٹر فی گھنٹے کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں جن میں نمی کا تناسب 28 فیصد ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close