Featuredاسلام آباد

وزیر اعلیٰ پنجاب کے پاس چند ماہ کا وقت

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کے قریبی سمجھے جانے والے کابینہ کے ایک وزیر نے دعویٰ کیا ہے کہ عثمان بزدار کو آخری وارننگ دیدی گئی ہے

کارکردگی دکھائیں ورنہ نتائج بھگتنے کو تیار ہوجائیں, کارکردگی دکھانے کے معاملے میں عمران خان نے وزیراعلیٰ پنجاب کو چند ماہ کا وقت دیا ہے یہ دعویٰ روزنامہ جنگ نے کیا ہے ۔

یہ معاملہ صلاحیت کا ہے حالیہ ہفتوں کے دوران وزیراعلیٰ پنجاب اخبارات کیلئے سیاسی بیانات جاری کرنے کے معاملے میں خاصے فعال نظر آ رہے ہیں اور ساتھ ہی حکومت کی ’’کارکردگی‘‘ پر پریس کانفرنسز بھی کر رہے ہیں ۔

تاہم کابینہ کے وزیر نے کہا کہ حکومت اور پی ٹی آئی میں ہر شخص ماسوائے وزیراعظم، یہ سمجھتا ہے کہ بزدار کو ایک ایسی ذمہ داری دیدی گئی ہے جو ان کی صلاحیت و استعداد سے بڑی ہے اگر آپ وزیراعظم کے چپڑاسی سے بھی پوچھیں گے تو وہ آپ کو بتائے گا کہ بزدار غلط انتخاب ہیں۔

انہوں نے انکشاف کیا کہ بزدار کو اس وقت سخت دقت کا سامنا کرنا پڑتا ہے جب وہ وزیراعظم سے ملاقات کرتے ہیں کیونکہ وہی ان کے تنہا حامی ہیں ۔

کابینہ کے ذریعے نے بتایا کہ ان کی معلومات کے مطابق ن لیگ کی اعلیٰ قیادت نے پارٹی کارکنوں کو عثمان بزدار پر تنقید سے روک دیا ہے۔

لیگی قیادت جانتی ہے کہ جب تک پنجاب میں بزدار کی حکمرانی ہے ، اس وقت تک ن لیگ کو فائدہ ہوتا رہے گا اور پی ٹی آئی کو دھچکا لگتا رہے گا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close