Featuredدنیا

ایران اور چین کی شہباز شریف کو وزیراعظم منتخب ہونے پر مبارکباد

تہران: اسلامی جمہوری ایران پاکستان کی نئی حکومت کے ساتھ تمام سطح پر باہمی تعلقات اور تعاون بڑھانے کا عزم کرتا ہے۔

ایران کے وزیرِ خارجہ حیسن امیر عبداللہیان نے شہباز شریف کو پاکستان کا وزیراعظم منتخب ہونے پر مبارک باد پیش کرتے ہوئے باہمی تعلقات میں اضافے کے عزم کا اظہار کیا۔

ایرانی میڈیا کے مطابق وزیرِ خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے اپنے بیان میں کہا کہ شہباز شریف کو 24 واں وزیرِاعظم منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں اور پاکستان میں امن و سلامتی کے لیے دعا گو ہوں۔

ایرانی وزیر خارجہ امیر عبداللہیان نے مزید کہا کہ اسلامی جمہوری ایران پاکستان کی نئی حکومت کے ساتھ تمام سطح پر باہمی تعلقات اور تعاون بڑھانے کا عزم کرتا ہے۔

اسی طرح چینی صدر شی جنپنگ نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ وزیراعظم شہباز شریف اور نئی حکومت کی قیادت میں بھی چین اور پاکستان قومی ترقی اور پیشرفت کے مقصد میں نئی اور عظیم تر کامیابیاں حاصل کر سکیں گے۔

چینی صدر شی جنپنگ نے اس بات پر بھی زور دیا کہ چین پاکستان کو اپنی روایتی دوستی کو جاری رکھتے ہوئے مختلف شعبوں میں تبادلوں اور تعاون کو مضبوط کرنا چاہیے اور چین پاکستان اقتصادی راہداری کا مشترکہ طور پر اپ گریڈ ورژن بنانا چاہیے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close