Featuredاسلام آباد

عمران خان کی رہائی کیلئے قومی اسمبلی سیکریٹریٹ میں قرارداد جمع

بانی پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) عمران خان کی رہائی کے لئے قومی اسمبلی سیکریٹریٹ میں قرارداد جمع کرادی گئی۔

پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر و دیگر اراکین اسمبلی نے بانی پی ٹی آئی کی رہائی کیلئے قرارداد قومی اسمبلی سیکریٹریٹ میں جمع کرا دی ہے جبکہ قرارداد میں دیگر سیاسی رہنماؤں اور صحافیوں کی رہائی کا بھی مطالبہ کیا گیا ہے۔

قرارداد

قرارداد کے مطابق بانی پی ٹی آئی امت مسلمہ کے لیڈر ہیں، ان کے خلاف غیر قانونی مقدمات ختم کئے جائیں، قانون کا غلط استعمال روکا جائے اور انہیں فوری رہا کیا جائے۔

قرارداد میں کہا گیا کہ شاہ محمود ، یاسمین راشد ، پرویز الٰہی اور عمر سرفراز چیمہ کو رہا کیا جائے، صنم جاوید، اعجاز چوہدری، محمود الرشید اور دیگر قیدیوں کو بھی چھوڑا جائے۔

بانی پی ٹی آئی کیخلاف مقدمات غیر قانونی اور سیاسی ہیں جن کی کوئی حیثیت نہیں، سیاسی انتقامی کارروائیاں ملکی مفاد میں ہیں نہ ہی عوام کے مفاد میں ہیں۔

قرارداد میں صحافی عمران ریاض خان اور اسد طور پر قائم مقدمات بھی فوری طور پر ختم کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔

اسد قیصر کی گفتگو

قرارداد جمع کرانے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسد قیصر کا کہنا تھا کہ باہر سے بیٹھے یوٹیوبرز مہم چلارہے ہیں جس کی ہم مذمت کرتے ہیں، تحریک انصاف کا حیدر مہدی اور عادل راجہ سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

اسد قیصر نے کارکنان سے اپیل کی کہ اس قسم کی پروپیگینڈے پر اعتماد نہ کریں۔

انہوں نے کہا کہ ہم آئین کی بالادستی چاہتے ہیں، قانون کی حکمرانی چاہتے ہیں، فوج ہمارا ادارہ ہے، کبھی اسکے خلاف بات نہیں کی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم سول سپرمیسی چاہتے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close