Featuredتجارت

سحر و افطار میں گیس کی لوڈشیڈنگ نہ کرنے کا اعلان

سوئی سدرن گیس کمپنی نے سحر و افطار کے اوقات میں گیس کی لوڈشیڈنگ نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

سوئی سدرن گیس کمپنی نے ماہِ رمضان المبارک میں سحر اور افطار کے اوقات میں گیس کی فراہمی کا اعلان کردیا ہے جب کہ سحر و افطاد کے اوقات میں لوڈ شیڈنگ نہیں کی جائے گی۔

ترجمان کے مطابق سوئی سدرن رمضان میں سندھ بلوچستان میں سوئی سدرن سحری اور افطار کے اوقات میں گیس کی فراہمی یقینی بنائے گا تاہم گیس پریشر مینٹین کرنے کیلئے صبح 9 بجے سے دوپہر 3 بجے تک گیس فراہمی بند رہے گی۔

یہ بھی پڑھیں : رمضان سے قبل بیسن، کھجور اور چینی کی قیمتوں میں بڑا اضافہ

رمضان میں بھی گیس کے بہتر پریشر کو یقینی بنانے کے لئے گیس پروفائلنگ کو جاری رکھا جائے گا۔ رات کے اوقات میں 10 بجے سے 3 بجے تک تک بھی گیس بند رہے گی۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ ہر سال گیس کے ملکی ذخائر میں آٹھ سے 10 فیصد تک کمی ہورہی ہے، سوئی سدرن کے سسٹم میں،گیس کی طلب اور رسد میں واضح کمی موجود ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close