Featuredپنجاب

خواتین کا ایک دن نہیں ہوتا، 365 دن خواتین کے دن ہوتے ہیں، وزیر اعلیٰ پنجاب

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ خواتین کا ایک دن نہیں ہوتا بلکہ 365 دن خواتین کے دن ہوتے ہیں۔

خواتین کے عالمی دن پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ میں نے اپنی پہلی تقریر میں کہا تھا خواتین کو ہراساں کرنا میری ریڈ لائن ہے ، کسی خاتون سے زیادتی ہوئی وہ بھی میری ریڈ لائن ہے ، جو رپورٹ میرے پاس آتی ہے اس میں ریپ کیسز روز دیکھنے کو ملتے ہیں ، پولیس ملزمان کو پکڑ لیتی ہے ، لیکن عدالتوں سے رہائی مل جاتی ہے۔

وزیر اعلیٰ نے بتایا کہ سرگودھا میں بارہ سالہ گھریلو ملازمہ تشدد سے ہلاک ہوئی ، آئی جی پنجاب نے 72 گھنٹے میں ملزمان کو پکڑا۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ ہراساں کرنے والوں کے لیے خاتون آسان ٹارگٹ ہوتی ہے ، ڈیتھ سیل میں رہ کر آئی ہوں ، جلسوں میں آوازیں سنیں ، اچھا ہے میرے مخالفین نے میری ٹریننگ کردی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن میل ڈومینیٹڈ پارٹی رہی ہے ، اپنی جگہ بنانے کے لیے بارہ ، تیرہ سال محنت کرنا پڑی۔

ان کا کہنا تھا کہ جو خاتون گھر میں بیٹھی پورے خاندان کو سپورٹ دیتی ہے وہ گمنام ہیرو ہے ، ورکنگ ویمن جو پابندیاں توڑ کر آتی ہیں ، انہیں سلام پیش کرتی ہوں ، سی ایم ہاؤس سے آتے ہوئے جو ٹریفک پائلٹ تھیں وہ خواتین تھیں ، چیف ٹریفک آفیسر عمارہ اطہر بہت ذہین خاتون ہیں ،عمارہ اطہر نے ٹریفک پر بہت اچھی بریفنگ دی۔

وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ یہ مرد حضرات کا اعزاز ہے جو اپنی بہن ، بیٹیوں کو آگے بڑھتا دیکھنا چاہتے ہیں ، خواہش ہے کہ میری جگہ آگے کوئی دوسری خاتون بھی وزیر اعلی بنے ، وویمن ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کو مبارک باد پیش کرتی ہوں ، یہاں آکر بہت خوش ہوں ، مختلف شعبہ ہائے زندگی کے خواتین و حضرات یہاں موجود ہیں۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ کوئی روایتی تقریر کرنے نہیں آئی ، جو مسائل دیکھے اور فیس کیے اس پر بات کروں گی ،پنجاب نے ایک خاتون کو وزیر اعلیٰ منتخب کرکے مثال قائم کی ہے ، یہ پاکستان کی ہر ماں ، بہن ، بیٹی کی عزت ہے کہ ایک خاتون وزیر اعلیٰ ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close